اڈپی ،9؍ اگست (ایس او نیوز)مُلکی کی رہنے والی جسٹس ممتاز کو اڈپی ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ کے طور پر نامزد کیا جس کے ساتھ وہ ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ بننے والی ریاست کرناٹکا کی پہلی مسلم خاتون کا شرف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔
جسٹس ممتاز اس سے قبل جونیئر لا آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف پراسیکیوشن کی خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ انہوں نے جج کے عہدے پر تقرر کے لئے امسال فروری اور مارچ میں منعقدہ امتحان میں شرکت کی تھی اورامتحان دینے والے 12 امیدواروں میں فرسٹ رینک کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی ۔
اتیجمّا اور عبدالرحمٰن کی دختر اپنی پرائمری اور سیکنڈری تعلیم پونرورو بھارت ماتا اسکول اور قانون کی تعلیم منگلورو کے ایس ڈی ایم کالج سے مکمل کی ہے ۔ انہوں نے میسورو اوپن یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کیا ہے ۔
سابق ایم ایل سی ایون ڈیسوزا کی جونیئر کے طور پر اپنی پروفیشنل زندگی کا آغاز کرنے والی ایڈیوکیٹ ممتاز نے 2010 میں بھٹکل جے ایم ایف سی میں اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر نامزد ہوئی تھیں اور بعد میں انہیں اڈپی جے ایم ایف سی میں ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ 2018 میں ایڈوکیٹ ممتاز کو ترقی دے کر اڈپی کے ایس پی آفس میں اے ڈی پی کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا ۔